ملک سہیل کمڑیال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)راولپنڈی ڈویژن مقرر

نوٹیفکیشن جاری، مسلم لیگ ن کے کارکنوں، ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 

اٹک( صدیق فخر سے )رکن قومی اسمبلی این اے 56 ملک سہیل کمڑیال کو مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے لئے جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے مسلم لیگ نون پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری 

 مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کے رہنمائوں عہدیداروں اور کارکنوں نے ملک سہیل کمڑیال کو راولپنڈی ڈویژن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ملک سہیل کمڑیال پہلے کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مسلم لیگ ن کو ڈویژن بھر میں منظم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے ۔