حضرو، معمار انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک سیمینار 18 اکتوبر کو ہو گا

حضرو کی 135طالبات کو کو رس مکمل ہو نے پر اسناد دی جائیں گی

حضرو:نعیم احمد ڈائریکٹر منہاج پو سٹ گر یجو یٹ کالج کا مرہ کینٹ نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلاحی تنظیم معمار انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک سیمینار فلاح معاشرہ میں خواتین کا کردار کے عنوان سے 18 اکتوبر بروز جمعتہ المبارک دن 2 بجے چھچھ شادی ہال حضرو میں منعقد ہو گا۔

 اس میں انٹر نیشنل سکالرمحمد نواز سندھو خطاب فرمائیں گے مزید براں ایک عظیم منصوبے اعجاز فری ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا مرہ ، حضرو کی 135طالبات کو کو رس مکمل ہو نے پر اسناد دی جائیں گی۔

اس سیمینار میں کا مرہ ، حضرو ،اٹک کے معززین کثیر تعداد میں شرکت فر ماکر ان فلاحی منصوبو ں کی حو صلہ افزائی کریں گے اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔