تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک وجاہت حسین کی خدمات قابل تحسین ہیں ،ملک محمد افضل

 محکمانہ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک نئی حکمت عملی کے تحت منظم طریقے سے کام کر رہے ہیں

 

پنڈی گھیب:سماجی کارکن حاجی ملک محمد افضل اور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ محمد ارشاد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پنڈی گھیب ملک وجاہت حسین محکمانہ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک نئی حکمت عملی کے تحت منظم طریقے سے کام کر رہے ہیں ۔

جس کی وجہ سے بہبود آبادی میں بہتری اور وسائل اور آباد میں توازن قائم ہو رہا ہے

 انہوں نے کہا کہ ملک وجاہت حسین ایک ذمہ دار، دیانتدار اور فرض شناس آفیسر ہیں اور ان کا عملہ بھی ان کی تقلید کر رہا ہے جس سے محکمانہ ترقی کے امکان ہیں ۔