ساتواں آل پاکستان کرکٹ ٹورمنٹ جنڈ کا فائنل اٹک قلندر نے جیت لیا 

جنڈ یونائٹیڈ کو فائنل میں شکست، بہترین ایونٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر آصف خٹک کو خراج تحسین 

جنڈ (ظفر اقبال + نمائندہ اٹک نیوز) ساتواں آل پاکستان کرکٹ ٹورمنٹ کا فائنل اٹک قلندر اور جنڈ یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا اٹک قلندر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے یہ فائنل اپنے نام کر لیا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم کو 70000 ہزار روپے اور کپ جب کہ رنزاپ کو 30000 روپے اور ٹرافی انعامات دئیے گے۔

جب کہ ناڑہ کی سپیشل فیملی کے لئے ٹورنامنٹ چیرٹی فنڈ 52000 جمع ہوا جو ان کو دئیے گئے میچ کے مہمانان خصوصی اور کرکٹ شائقین نے ٹورنامنٹ آرگنائز رآصف خٹک، لالہ قیوم خٹک ، غلام جیلانی ملک، کاموس خٹک ، امجد بھٹی، عظیم الشان زرگراور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا 

اور نوجوان نسل کو کھیل کی طرف راغب کرنے میں ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے قوی امید ظاہر کی کہ یہ انتظامیہ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی آخر میں ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائز رآصف خٹک نے شائقین کرکٹ اور علاقہ جنڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائے۔