حضرو،گھر کی کچی چھت گرنے سے 3 بچیوں سمیت ایک خاتون زخمی 

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا 

حضرو: کامرہ گاؤں میں گھر کی کچی چھت گر گئی ، 3 بچیوں سمیت ایک خاتون معمولی زخمی ، تفصیلات کے مطابق کامرہ گاؤں میں امام بارگاہ کے قریب گھر کی کچی چھت گرنے سے 60 سالہ سید جان زوجہ بابر خان ، 6 سالہ زیبہ ، 4 سالہ انیلا اور 3 سالہ تنزیلہ دختران غلام خان ملبے تلے آ کر معمولی زخمی ہو گئیں ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔