حسن ابدال، گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

کچا موڑ پر تیز رفتار گاڑی نے35 سالہ نامعلوم خاتون کو کچل دیا، امانتاً دفن

حسن ابدال: تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود کچا موڑ پر گاڑی کی ٹکر ، ایک خاتون جاں بحق تفصیلات کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے 35 سالہ نامعلوم خاتون کو نیچے کچل دیا جس کے سبب خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

بعدازاں لواحقین نہ ملنے پر خاتون کی لاش کو امانتاً گلزار مدینہ قبرستان میں دفن کر دیا گیا خاتون کی لاش کے کپڑوں اور بظاہر حالت سے اس کا ذہنی توازن درست نہیں لگ رہا تھا مرحومہ کی نماز جنازہ حافظ حسنین کی قیادت میں ادا کی گئی ۔