ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائلیسز کی سہولیات ہر وقت موجود ہیں: ڈاکٹر خالد محمود

حکومت پنجاب نے تین مشینیں نصب کیں اور بعد ازاں مزید پانچ مشینوں کا اضافہ کیا گیا
اٹک: ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہسپتال کا ڈائلیسز سنٹر کامیابی سے کام کر رہا ہے۔
ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر دسمبر 2008ء میں قائم کیا گیا شروع میں حکومت پنجاب نے تین مشینیں نصب کیں اور بعد ازاں مزید پانچ مشینوں کا اضافہ کیا گیا اس وقت ضلع بھر کی تمام تحصیلوں اور دیگر اضلاع جن میں نوشہرہ،غازی،تر بیلہ ،صوابی وغیرہ شامل ہیں کے مریضوں کو ڈائلیسز سنٹر میں سہولیات دی جارہی ہیں آغاز میں صبح اور شام کی شفٹ ہوتی تھی ۔
مگر اب مر یضوں کی سہولت کےلیے سنٹر میں رات کی شفٹ کا آغاز بھی کر دیا گیاہے اور اٹک صوبہ پنجاب کا وہ واحد ضلع ہے جہاں ڈائلیسز سنٹر میں رات کی شفٹ موجود ہے پچھلے دس سالوں میں 28070 مریضوں کو اٹک کے ڈائلیسز سنٹرسے سہولیات مہیا کی گئیں۔
اب روزانہ کی بنیاد پر دس ڈائلیسز مشینوں سے مریضوں کاڈائلیسز کیا جارہا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اٹک کے ڈائلیسز سنٹرسے طبی سہولیات حاصل کر یں ۔
