Fri
19
Jun
2026

پنڈی گھیب: وسائل کی عدم دستیابی اور سٹاف کی شدید قلت کے باوجود گرلز ہائر سیکنڈری سکول ملہوالی کی طالبات کی جانب سے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ایف اے ;، ایف ایس سی کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ۔
مذکورہ سکول کے ہائر سیکشن میں 17 سینکشنڈ سیٹوں میں سے 15 سیٹیں خالی ہیں جبکہ طالبات کو ہائی حصے میں کام کرنے والے اساتذہ کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے۔
سٹاف کی ازحد کمی ، سائنس لیبارٹری ، کمپیوٹر لیب، لائبریری اور کمروں کی عدم دستیابی کے باوجود شاندار نتاءج پر ہائر سیکنڈری سکول ملہوالی کا سٹاف اور طالبات داد کے مستحق ہیں اگر مذکورہ سکول کو مناسب تعلیمی سہولیات سے آراستہ کیا جائے تو علاقہ میں پسماندگی کی وجہ سے پائے جانے والے احساس محرومی کا ازالہ بھی ممکن ہے ۔
