اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف  کاروائیاں، 8ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں سے4715گرام چرس،4پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی

اٹک: اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 08ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4715گرام چرس،اسلحہ ناجائزر کھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد وقار نے ایک مشکوک شخص تو قیر الٰہی ولد منظور الٰہی سکنہ اکزائی برھان سے 1265 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کے ایس آئی شیر فاضل نے ایک مشکوک شخص گل نواز عرف گلا ولد رب نواز ساکن خودہ تحصیل حسن ابدال سے 2150 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ انجراء کے اے ایس آئی اجمل خان نے ایک شخص محمد طاہر ولد عبدالغفور ساکن محلہ چنڈل خیل چھب سے 1300گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی سجاد احمد نے تفتیش مقدمہ نمبر 262 مورخہ 13/10/2019 بجرم 324 ت پ تھانہ صدر اٹک میں ملزم آصف محمود ولد عبدالخالق ساکن مرزا سے دوران انٹیروگیشن پسٹل 30 بور معہ متعدد روندبرآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کے اے ایس آئی محمد محراب نے تفتیش مقدمہ نمبر 158/19 مورخہ 29.9.2019 بجرم 324/34 ت پ تھانہ اٹک خورد میں ملزم شاہد محمود عرف پپو ولد محمد ریاض ساکن مدروٹہ سے دورن انٹروگیشن پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ نیو ائیر پورٹ کے اے ایس آئی عظمت عباس نے ایک شخص فرخ ریاض ولد محمد ریاض سکنہ پنچاڑ تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی سے اسلحہ ناجائز35 عدد روند 30 بوربرآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کے اے ایس آئی محمد عارف نے تفتیش مقدمہ نمبر 329 مورخہ 02.09.19 بجرم 324:34ت پ تھانہ پنڈیگھیب میں ملزم پرویز خان ولد فتح محمد سکنہ سروائی تحصیل پنڈیگھیب سے دوران انٹیروگیشن پسٹل 30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بسال کے ایس آئی مہر محمد سلیم نے تفتیش مقدمہ نمبر 148/19 مورخہ 14.10.19 بجرم 452/354/324/506II/384/34 ت پ تھانہ بسال میں ملزم محمد نزاکت ولد محمد نواز سکنہ پنڈی سرہال سے دوران انٹیروگیشن پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔