کرنل (ر) ملک انور صوبہ پنجاب میں ریاستی زمین کی آڈٹ کمیٹی کے رکن نامز
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی تشکیل دی ،کمیٹی صوبہ پنجاب میں ریاستی زمین کے آڈٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ دیگی
پنڈی گھیب(وحید احمد سے) صوبائی وزیر ریوینیو کرنل (ر)ملک محمد انور خان صوبہ پنجاب میں ریاستی زمین کی آڈٹ کمیٹی کے رکن نامزد ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان نے صوبہ پنجاب میں موجود ریاستی زمین کے مفید استعمال اور ان سے متعلقہ معاملات نمٹانے کے لیئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔
جس میں حلقہ پی پی 4 کے منتخب نمائندے صوبائی وزیر ریوینیو کرنل (ر)ملک محمد انور خان کو بطور کنوینیئر مقرر کیا گیا تھا مذکورہ کمیٹی کی سفارشات پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب میں ریاستی زمین کے آڈٹ کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور اس عمل کو سرانجام دینے کے لیئے ایک مزید 07 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں صوبائی وزیر ریوینیو کرنل (ر)ملک محمد انور خان کو بطور رکن نامزد کردیا گیا۔
مذکورہ کمیٹی پنجاب کے تمام اضلاع میں زرعی ،کمرشل ،رہائشی اور دیگر مقاصد کے لیئے استعمال ہونے والی ریاستی زمینوں کو کیٹگریز کی بنیاد پر آڈٹ کرے گی صوبے بھر میں الاٹ شدہ ،لیز شدہ ،غیر استعمال شدہ اور قبضہ شدہ ریاستی زمین سے متعلق رپورٹ فراہم کرتے ہوئے حکومت کو ان سرکاری زمینوں سے حاصل ہونے والے ریوینیو اور ان زمینوں کو استعمال کرنے والوں کے بقایا جات سے متعلق آگاہ کرے گی مذکورہ کمیٹی ایک ماہ کے اندر آڈٹ رپورٹ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرنے کی پابند ہے ۔
