پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کا463 منافع خوروں کو11 لاکھ35 ہزار روپے جرمانہ

ڈیڑھ ماہ میں 2865 دکاندارو ں کو چیک کیا گیا،7پیٹرول پمپ کی 14نوزل سیل کی گئیں
پنڈی گھیب(وحید احمد سے) پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اٹک میں ڈیڑھ ماہ کے دوران 2865دوکانداروں کو چیک کیا گیا جن میں سے 463منافع خوروں کو 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ تین کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا گیا۔
اٹک ،حضرو،حسن ابدال کے 7پیٹرول پمپ کی 14نوزل سیل کی گئیںڈسٹرکٹ اٹک کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ایک پمفلٹ دیا گیا تھا کہ اس پر عمل کریں اور پیمانہ میں کمی کو کسی صورت برداشت نہیںکیاجائے گااور اس پر عمل درآمد نہ کرنے والے پیٹرول پمپ کو سیل اورمالکان کو جرمانہ کیا جائے گا۔
۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رابعہ نسیم نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ منافع خوروں اور پیمانے میں کمی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے انہوں نے بتایا کہ کسی دوکاندار سے کوئی سرکاری ملازم بغیر رقم ادا کئے کوئی بھی چیز لے اور دوکاندار کو ہراساں کرے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھائے تو اسکے خلاف ڈپٹی کمشنر اٹک کو درخواست دی جائے اس ملازم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
