ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس

ضلع اٹک میں ترقیاتی پروگرام بارے اجلاس

 تمام تر قیاتی کا م مقررہ مدت میں مکمل کر لیے جائیں گے:ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی 
 اٹک (صدیق فخر سے) سالانہ تر قیاتی پر وگرام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے ا جلا س کی صدارت کی۔اجلاس میں متعلقہ ضلعی افسران نے شر کت کی۔

اس موقع پر شر کاء کو ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ تمام تر قیاتی کا م مقررہ مدت میں مکمل کر لیے جائیں گے ۔

اس موقع پر ڈی سی اٹک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی قیادت میں ضلع بھر میں انقلابی تر قیاتی پر وگرام کر وا رہی ہے جن میں صحت ،تعلیم ،بنیادی ڈھا نچے کی بحالی اور مر مت اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ کام کے معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کر یںاور تمام متعلقہ ادارے روزانہ بنیاد پر رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر یں۔