پنڈی گھیب، نلہڈ میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکولاکھوں لوٹ کر فرار
ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر دوو لاکھ روپے سے زائد نقدی ،زیورات دیگر اشیاء لوٹ لیں
پنڈی گھیب ( وحید احمد سے)پنڈی گھیب کے نواحی قصبے نلہڈ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ لیئے
گذشتہ روز رات 08 بجے کے قریب آٹھ مسلح ڈاکوئوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کیساتھ ملحقہ آبادی میں نلہڈ کس کے قریب میاں محمد نامی شخص کے گھر پر دھاوا بول دیا اور کلاشنکوف اور چاقوئوں کے زورپر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک گھنٹے تک گھر کی تلاشی لیتے رہے جس دوران ڈاکو دو لاکھ روپے سے زائد نقدی ،طلائی زیورات مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
وقوعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پنڈی گھیب محمد طفیل اور چوکی انچارج ملہوالی ملک منور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ضروری تفصیلات اکٹھی کیںپنڈی گھیب پولیس نے 24 گھنٹے گذر نے کے باوجود واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی اس واقعے سے قبل بھی پاک چین اقتصادی راہداری کے قریب نامکمل تعمیراتی کام کیوجہ سے روٹ کے اردگردملحقہ آبادیوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں جنکی روک تھام کے لیئے سیکیورٹی اداروں کیجانب سے اب تک کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھا ئے گئے متاثرہ افراد نے ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
