Tue
16
Jun
2026

جنڈ (ظفر اقبال سے) بین الصوبائی آ ل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کاباقاعدہ انعقاد کر د یا گیاافتتاحی میچ خان فٹبال کلب تحصیل گمبٹ ضلع کوھاٹ اور اخلاص فٹبال کلب تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کے مابین کھیلا گیا۔
جو گمبٹ کلب خیبر پختونخوا کی ٹیم نے ایک گول سے جیت لیا یہ میچز تحصیل و اضلاع کے درمیان 3نومبر تک کھیلے جائیں گے ان میچز کو آ رگنائز ملک عثمان اور کیپٹن منا بھائی کر رہے ہیں ۔
افتتاحی میچ کے مہمانان خصوصی سیاسی وسماجی شخصیت ملک ارشد حمید خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک امان اللہ خان اور تحصیل سپورٹس آفیسرتھے میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
