Sat
20
Jun
2026

پنڈی گھیب (وحید احمد سے) مسلم لیگ (ن) احمدال کے راہنماء ملک آفتاب حسین نمبر دار نے کہا ہے کہ ایم این اے ملک سہیل خان کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونا پارٹی کیلئے نیگ شگون ہے وہ ایک باصلاحیت شخص ہیں جن کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن میں بھر پور طریقے سے منظم اور فعال ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں کارکن میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز کی قیادت میں چٹان کی طرح متحد ہیں ہم قبل ازیں جنرل ر مشرف کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب بھی سیلیکٹڈ حکومت کے انتقامی رویوں کا بھی مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔
خدا کے فضل و کرم سے ظلم و بر بریت کی یہ اندھیری رات بھی ختم ہونے کو ہے ان شاء اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف اور ان کا خاندان جھوٹے کیسوں سے جلد ہی با عزت بری ہوکر دوبارہ ملک و قوم کی خدمت کرے گا ۔
