جنڈ،انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ایپسکا جنڈ کے زیر اہتمام سیمینار

تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل تھے، صاف پانی ڈھانپ کر اور چھت پر کاٹھ کباڑ نہ رکھیں، مقررین

جنڈ ( ظفر اقبال سے) انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ایپسکا کے زیر اہتمام آئیڈیل پبلک سکول جنڈ میں ڈینگی سیمینار کا انعقاد ، تقریب کے مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل تھے جب کہ دیگر مہمانان گرامی میںپرنسپل پنجاب کالج جنڈ پروفیسر مطیع اللہ ملک ، پرنسپل انڈس کالج آف سائنس اینڈ کامرس جنڈ نوید نواز ، آصف علی خان ۔ سکول ہیلتھ نیوٹریشن آفیسر عبدالرئوف تھے ۔

 

جنھوں نے شرکاء تقریب کو انسداد ڈینگی کے بارے میں بھرپور بریفنگ دی جس انھوں نے ابتدائی معلومات کے علاوہ ڈینگی کی دیگر اہم دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے وائرس کی چاراقسام اس لئے یہ تاثر غلط ہے کہ ایک دفعہ کسی کو ڈینگی بخار ہونے کے بعد دوبارہ اس کو یہ مرض لاحق نہیں ہو سکتا ، ڈینگی مچھر کے انڈے سے ایک سال تک افزائش ممکن ہے اور مطلوبہ ماحول اور صاف پانی ملتے ہی اس میں سے لاروا نکل سکتا ہے ۔

 

گھر میں صاف پانی ڈھانپ پر رکھیں ،چھت کاٹھ کباڑ نہ رکھیں اگر موجود ہے تو اس کو تلف کریں ، ایسا پانی جس میں لاروے کی موجودگی ہو اس کو چھان کر ضائع یا دوسری جگہ منتقل کریں ایسے نالی میںنہ بہائیں کیونکہ لاروا دوسری جگہ منتقل ہو کر افزائش کر سکتا ہے ۔سیلف میڈیکشین سے مکمل پرہیز کریں اور ڈاکٹر زکی تجویز کے بغیر کوئی دوا استعمال نہ کر یںڈینگی مرض کی صورت میں سنگترے ،مالٹا اور لیموں وغیرہ جو س اور کھانے میں پالک کا استعمال زیادہ کریں اور مریض کی تشخیص کے بعد اس حوالہ سے مکمل احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں ۔ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تقریب کے آخر میں پرائیویٹ سکولز کے سربراہان میں ڈینگی کے معلوماتی بینرز و پمفلٹ تقسیم کئے گے 

 

تقریب کی انتظامیہ جن میں محمد عقیل ،شوکت پرویز،محمد اسلم علوی ، سردار احمد کمال، شیخ شوکت رضا نے تقریب میں آنے والے تمام معززین شرکاء شکریہ ادا کیا ۔