پنڈی گھیب، بزرگ عزادار پیر سید محمد شاہ مرحوم سپرد خاک، ہزاروں افراد کی شرکت 

مرحوم تحریک انصاف فقہ جعفریہ پاکستان کی سپریم کونسل کے ممبر بھی تھے،نماز جنازہ مولانا آغا حسین شاہ کاظمی نے پڑھا

پنڈی گھیب :تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی سپریم کونسل کے ممبر بزرگ عزادار پیر سید محمد شاہ مرحوم کو ہزاروں اشک بار آنکھوں کی موجودگی میں امام بارگاہ چاہ پیراں پنڈی گھیب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 مرحوم کی نماز جنازہ مولانا آغا حسین شاہ کاظمی نے پڑھائی جبکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید شجاعت علی بخاری ، صدر پنجاب علامہ سید حسین مقدسی ، صدر راولپنڈی ڈویژن علامہ سید زاہد عباس کاظمی، معروف نوحہ خان مجاہد علی نوشاد،شیعہ علماء کونسل تحصیل پنڈی گھیب کے سرپرست اعلیٰ حاجی ملک امتیاز حسین، خطیب جامع مسجد سجادیہ علامہ غلام عباس کہانہ، متولی مرکزی شیعہ جامع مسجد ملک کبیر احمد وزیر، تعزیہ دار قمر عباس، سابق چیئرمین بلدیہ آفتاب احمد حیدری، سید فرحت عباس نقوی ،سردار وقار حسین ، عطاء المصطفیٰ جمیل

 اور علاقہ بھر سے تعزیہ داروں ، سیاسی و سماجی شخصیات ، تاجر، وکلاء اور اساتذہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔