فتح جنگ،گھریلو پریشانی کے باعث نوجوان نے خود کشی کرلی 

فتح جنگ سے

نوجوان گائوں سوک کا رہائشی تھا، پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے
 فتح جنگ:گھریلو پریشانی کے باعث تیس سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے گائوں سوک کے رہائشی تیس سالہ شیراز خان ولد سکندر خان نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر بارہ بور بندوق سے فائر کر کے خود کشی کرلی ۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ضابطے کی کاروائی مکمل کرکے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

متوفی کے بھائی گل فراز خان کی درخواست پر رپٹ درج کرلی گئی ہے ۔