ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے، قاضی احمد اکبر

حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ کالا یرقان بچائو پروگرام کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما کی گفتگو
حضرو:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو محدود وسائل کے باوجود بہترین انداز میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے کالا یرقان انتہائی خطرناک اور موذی مرض ہے جس کے بچائو کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ کالا یرقان بچائو پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
چھچھ میں آٹھ سے دس فیصد افراد کو بد قسمتی سے یہ مرض لاحق ہے جس سے بچائو کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو انشاء اللہ رواں سال پورا کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی حضرو ملیحہ ایثار ،کورڈینیٹر عمران خان ،ایم ایس ڈاکٹر محسن ،ڈاکٹر رشید ،ڈاکٹر شوکت و سینئر عہدیداران کور کمیٹی کے ہمراہ ہفتہ کالا یرقان بچائو پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر خالد خان ،جاوید اقبال،طاہر پرویز ،شہزاد شاہ ،معاویہ خان ،حاجی عبدالودود ،عنصر رحمان ،عزیر خان ،محمد زمان ،ذولفقار ذلفی ،حنیف آرائیں ،ایڈمن افیسر محمد شاکر و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ایم ایس ڈاکٹر محسن کی سرپرستی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بہترین انداز میں کام کر رہا ہے ٹی ایچ کیو حضرو ضلع کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہے ۔
