اٹک پولیس کی مختلف کارروائیوں میں4 ملزمان گرفتار

تھانہ سٹی اور اٹک خورد نے چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ باہتر اور انجراء پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا
جنڈ: اٹک پولیس نے مختلف کاروائیوں میں میں 4 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ، ملزمان سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس نے محمد عرفان ولد محمد رمضان ساکن محلہ عید گاہ مرزا سے 1300 گرام گردہ چرس ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے محمد ماجد ولد محمد صادق ساکن محلہ مشرقی حاجی شاہ سے 800 گرام چرس گردہ
تھانہ انجراء پولیس نے محمد اشفا ق ولد محمد یوسف سکنہ محلہ چنڈل خیل داخلی چھب جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ باہتر پولیس نے زیر دفعہ 395;47;412 ت پ کے ملزم عالمگیر ولد محمد امیر سکنہ جانو خیل میانوالی سے دوران تفتیش پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔
