ڈی ایچ کیو ہیپاٹائٹس کیمپ،5 ہزار سے زائد مریضوں کی سکریننگ اور ویکسینیشن
اس طرح کیمپ منعقد کرنے سے اس بیماری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، ڈپٹی کمشنر اٹک
اٹک: شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی سکریننگ اور ویکسینشن کرانے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی زیر نگرانی اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 4 روزہ کیمپ لگایا گیا جس میں 5 ہزار سے زائد مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور ویکسینشن دی گئی اس طرح کیمپ منعقد کرنے سے اس بیماری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔
کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود خان نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کے خاتمہ کے سلسلہ میں یہ کیمپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور محکمہ صحت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر کاشف حسین بھی موجود تھے۔
کیمپ میں رجسٹریشن برانچ کے انچارج نظام بخش ان کے ہمراہ شیخ ریاست الہٰی اور عملہ میں محمد صفدر ، محمد کامران ، عمر خطاب ، عبید احمد جبکہ لیب اسسٹنٹ محمد فیاض ، کامران افضل ، لیب ٹیکنالوجسٹ ندیم شریف ، لیب ٹیکنیشن نور العارفین ، فارماسسٹ حسن مقبول ، وارڈ بوائے محمد سرور ، سٹاف نرس بشریٰ کنول ، ثمینہ خاتون ، میڈوائفری سٹوڈنٹ مومنہ کنول ، عصمت نور شامل تھے عوام نے ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود خان کی جانب سے کیمپ میں فراہم کی گئی سہولیات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ لگانے سے حکومت صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے ۔
