ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ نیازی کی زیر صدارت ضلعی ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس 

ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ نیازی ضلعی ایمر جنسی بورڈ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

 تمام متعلقہ ادارے امن و امان کے قیام کےلیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ،ڈی سی اٹک

اٹک:  ضلعی ایمر جنسی بورڈ کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلا س کی صدار ت کی اجلاس میں ایک سےاسی جماعت کے احتجاجی مار چ کے حوالے سے ہنگامی منصوبہ زیر بحث لایا گیا ۔

اس موقع پرانچارج ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفا ق نے شر کاء کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں نے اس مارچ کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اس کے علاوہ دیگر اداروں کا بھی مکمل تعا ون حاصل ہے۔

 اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اٹک ہر قسم کی صورتحال سے نبرد آزماہونے کےلیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے امن و امان کے قیام کےلیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔