محکمہ بہبود آبادی اٹک کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس حضرو میں باکسنگ مقابلے

 کھلاڑی ملک کی ترقی اور صحت مند معاشرے کے ضامن ہوتے ہیں،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال

حضرو :محکمہ بہبود آبادی اٹک کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس حضرو میں باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں جنون کلب اور روالپنڈی کلب کے درمیان مقابلے ہوئے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کی ترقی اور صحت مند معاشرے کے ضامن ہوتے ہیں ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی جوانوں کے دم سے ہے اور ان کے ٹیلنٹ سے پاکستان کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے اس موقع پر علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلاڑیوں نے نہایت دلچسپی سے مقابلوں میں حصہ لیا کیونکہ باکسنگ کے یہ مقابلے اپنی نوعیت کے پہلے مقابلے تھے جن کا انعقاد محکمہ بہبود آبادی نے کیا تھا ۔