پاکستان کی غیور عوام اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،ملک سہیل خان کمڑیال

تھٹہ کے نامور ہاکی پلیئر اولمپیئن ذاکر حسین کی خدمات کے اعتراف میں آل پاکستان ذاکر حسین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل تھٹہ نے جیت لیا
جنڈ(صدیق فخر سے) ضلع اٹک کے نواحی علاقہ بسال تھٹہ کے نامور ہاکی پلیئر اولمپیئن ذاکر حسین کی خدمات کے اعتراف میں آل پاکستان ذاکر حسین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسکا کا فائنل تھٹہ اور بنو ں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجو کہ تھٹہ کی ٹیم نے جیت لیا۔
اس فائنل میچ میں سابق امیدوا رصوبائی اسمبلی سردار منظر امیر کی خصوصی دعوت پر مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن پاکستان مسلم لیگ (ن)ملک سہیل خان کمڑیال تھے۔آل پاکستان ذاکر حسین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسکا کا فائنل تھٹہ اور بنو ں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجو کہ تھٹہ کی ٹیم نے جیت لیا۔
مہمان خصوصی ملک سہیل خان کمڑیال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذاکر حسین مرحوم کی یاد میں آج ان کے آبائی علاقہ میں ان کے نام سے منسوب ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کی غیور عوام اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ،انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
