Thu
25
Jun
2026

اٹک: اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک میں فضائی آلودگی اور سموگ سے متعلق لیکچر اور سموگ آگاہی روڈ واک کا اہتمام کیاگیا
جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء کو فضائی آلودگی اور گاڑیوں کے دھواں سے بننے والے سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لیے ہدایات دیں اور اس کے علاوہ بھی دیگرروڈ یوزرز کو گاڑیوں کا معائنہ کرانے اور دھوئیں سے بچاؤ کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے ۔
