ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی تاجر تنظیموں کی ہڑتال

اٹک کی تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کاروبار بند کر ےک تاجر بچائو مہم کا حصہ بنیں، صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان
اٹک: حکومت کی تاجر کش پالیسیوں کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران و مرکزی انجمن تاجران اٹک کے زیر اہتمام ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے متفقہ فیصلوں کے مطابق آج 29 اکتوبر بروز منگل اٹک میں بھی مکمل شڑ ڈائون ہڑتال ہو گی۔
یہ بات صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان نے ایک ملاقات میں بتائی انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر تاجر تنظی میں حکومت کی تاجر کش پالیسیوں کے خلاف عرصہ دراز سے سراپا احتجاج ہیں کاروبار میں شدید مندے اور خسارے باوجود اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات یہ ہیں کہ ٹرن اوور ٹیکس کو 1;46;50 فیصد کی بجائے 0;46;25 فیصد کیا جائے خریدار سے شناختی کارڈ کا حصول ختم ، دکانوں کے رقبہ کے لحاظ سے انکم ٹیکس نفاذ کے بجائے فکس ٹیکس سکیم نافذ کی جائے ، ہول سیلرز اور چھوٹے دکانداروں کیلئے سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے قانون کا نفاذ واپس لیا جائے ، سبزی منڈی، فروٹ منڈی ، غلہ منڈی کے آرتیوں پر نئے لگائے گئے ٹیکس اور لائسنس فیس میں بھاری اضافہ واپس لیا جائے ، پچھلے 6 سالوں کی پوچھ گچھ سے تحفظ اور آئندہ ٹیکس آڈٹ سے استثنیٰ دیا جائے چھوٹے ۔
تاجروں کے چھوٹے اثاثوں ، دکان ، مکان ، پلاٹ اور چھوٹی جو ظاہر نہیں کیے گئے ان کو ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ریگولر کیا جائے ، جیولرز کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ، تاجر کو ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنانے کے فیصلے کی واپسی اور استعمال شدہ موبائل کے بزنس کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں انہوں نے اٹک کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے کاروبار بند کر ےک تاجر بچائو مہم کا حصہ بنیں ۔
