Thu
25
Jun
2026

اٹک: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر مختلف میڈیا رپورٹس کے حوالے سے
ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ معاملے پر تین رکنی بورڈ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کی سر براہی میں تفصیلی انکوئری کی
اور اس ضمن میں محکمانہ کاروائی کیلئے رپورٹ مجاز اتھارٹی جو کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ہیں کو ارسال کر دی گئی ہے تا کہ اس اہم معاملے پر بہت جلد ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
