Tue
16
Jun
2026

اٹک، قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 8 قماربازی گرفتار ، مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس نے قمار بازی میں مصروف 8 قماربازوں طاہر حبیب ولد حبیب خان، دلاور خان ولد شیرگل،نور زمان ولد چوہدری خان ملک ،منتظر احمد ولد نور عالم ،عبدالوحید ولد عبدالعزیز،
ہدایت احمد ولد عبداللہ ،جنید شاہ ولد سفیر الدین ،محمد عمیر ولد محمد ریاض سکنائے جنڈ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داءو پر لگی رقم پڑ 8 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
