اینٹی کرپشن کی کارروائی، سیکرٹری یونین کونسل گرفتار، مقدمہ درج

سیکرٹری یونین کونسل اٹک خورد اینٹی کرپشن کی حراست میں

یونین کونسل اٹک خور د کے سیکرٹری نے نکاح نامہ کی کاپی کے لیے 5 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، راشد خان 

حضرو:  رشوت لینے کے مبینہ الزام میں اینٹی کرپشن پولیس نے سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا 

 تفصیلات کے مطابق راشد خان ساکن ملاں منصور نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اٹک سعید خان کو درخواست دی جس میں موَقف اپنایا کہ مجھے نکاح نامہ کی ضرورت ہے جسے حاصل کرنے کیلئے یونین کونسل اٹک خورد گیا تاہم سیکرٹری یونین کونسل ارشد خان نے کہا کہ نکاح نامہ کا ریکارڈ موجود نہ ہے نیا نکاح نامہ تیار کرنے کیلئے 5 ہزار روپے رقم دینا ہوگی۔

 مذکورہ کی درخواست پر انچارج سرکل انسپکٹر سعید خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مار کر سیکرٹری ارشد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے رقم برآمد کر لی ۔