آزادی مارچ میں عوام کی بھر پور شرکت کامیابی کی دلیل ہے، مفتی تاج الدین ربانی

اٹک نیوز

مولانا فضل الرحمن کاپیغام عام انسان کی آواز ہے اس لیے جوتحریک عوام اورقوم کے درد اور مشکلات کو ختم کرنے کے لیے ہو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا، ضلعی امیر جے یو آئی اٹک

اٹک : آزادی مارچ میں عوام کی بھر پور شرکت مارچ کی کامیابی کی دلیل ہے مولانا فضل الرحمن کاپیغام عام انسان کی آواز ہے اس لیے جوتحریک عوام اورقوم کے درد اور مشکلات کو ختم کرنے کے لیے ہو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

 

ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی نے آزادی مارچ اسلام آباد سے اٹک کے صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء کو قوم کے ووٹ چوری ہوئے اور تمام جماعتوں کامتفقہ فیصلہ تھا کہ 72 سالوں میں پہلی دفعہ الیکشن میں بد ترین دھاندلی ہوئی اورایک سیٹ والی پارٹی کو جعلی طورپہ حکومت حوالے کی گئی جو نا اہل بھی ثابت ہوئی جس کی خارجہ پالیسی مکمل ناکام رہی معاشی پالیسیوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ظالمانہ ٹیکسز نے انہیں مکمل شٹر ڈاءون کرنے پر مجبور کیا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکالی ہوئی ہیں بجلی اورگیس کے بلوں میں مسلسل اضافے اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے نے ہر گھرانے کی زندگی گزارنا مشکل ترین کردی ہے۔

 

 مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں ہم کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کرسکے 90 دن ہوگئے کشمیری قوم اپنی تاریخ کے بدترین ظلم و جبرسہ رہے ہیں ہم ایک تقریر کے سوا کچھ نہ کرسکے اور بھارت نے پاکستان کے قریبی دوست ممالک کو بھی اپنے ساتھ ملایا اور ہ میں پوری دنیا سے ہمدردی کے 16 ووٹ بھی نہ ملے اس حکومت کے خاتمے کے لئے آزادی مارچ نے ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے بقول مولانا فضل الرحمن کے اس ناجائز اور نا اہل حکومت کو ہرحال میں گھر بھیجیں گے اور ملک کو اس مشکل سے نکالنے کیلئے نئے شفاف انتخابات کی ضرورت ہے جو آزادانہ اور شفاف طریقے سے ہوں اور جسے قوم اپنے ووٹ سے منتخب کریں گے ۔