اٹک پولیس نے ماہ اکتوبر 2019کی کارکردگی جاری کر دی 

 ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری

ماہ اکتوبر میں اسلحہ ناجائز کے 43 مقدمات،منشیات فروشوں کے خلاف 36 مقدمات، قماربازی کے 2 مقدمات،08 مجرمان اشتہاری اور 47 عدالتی مفروران گرفتارہوئے

 اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ،

 

اٹک (صدیق فخر سے) پولیس نے ماہ اکتوبر 2019 میں اسلحہ ناجائز کے کل 43 مقدمات درج کیے جس میں36پسٹل، 05 رائفل ،01 بندوق،01خنجر اور 414 روند برآمد کیے ۔
 

منشیات فروشوں کے خلاف کل 36 مقدمات درج کر کے 29601گرام چرس ، 70 بوتل شراب برآمد کی ۔  قماربازی کے 2 مقدمات درج کر کے رقم  پڑمبلغ803000/- روپے برآمد کیے ۔اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کر کے کیٹگری A کے 07 مجرمان اشتہاری ، کیٹگری B کے 08 مجرمان اشتہاری اور 47 عدالتی مفروران کوگرفتار کیا۔
 

 

بدوں نمبر وہیکلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 43 موٹر سائیکلز /کاروں کو زیر دفعہ 550/134 بند  کیا گیا 72 کس اشخاص  کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔کائیٹ فلائنگ کا ایک مقدمہ درج کر کے 102 پتنگیں برآمد کی گئی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔