ایکسائز آفس اٹک کی جعلی کاغذات پر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی 

جعلی کاغذات پر چلنے والی ہائی ایس محکمہ ایکسائز کے قبضہ میں ہے

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع اٹک اورنگزیب خان نے دو نمبر کاغذات پر چلنے والی ہائی ایس اور کار کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی

اٹک :ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع اٹک اورنگزیب خان نے دو نمبر کاغذات پر چلنے والی ہائی ایس اور کار کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ، گاڑیاں پکڑے جانے پر با اثر افراد کی سفارش ، رشوت دینے کی پیش کشش ، انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

 

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نان کسٹم پیڈ اور دو نمبر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ای ٹی او اٹک اورنگزیب خان نے 1993 ماڈل موٹر کار نمبرجسے غلام مرتضیٰ ساکن لاہور اور ہائی ایس جو فتح جنگ سے راولپنڈی روٹ پر چلتی تھی جسے مبشر ولد شیر محمد ساکن خوشاب چلاتا تھا دونوں گاڑیاں پکڑ کر ان کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو دونوں کے کاغذات جعلی نکلے۔۔

 موٹر کار کا ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ ہائی ایس کے ڈرائیور مبشر نے کہا کہ وہ اس کا مالک ہے دونوں گاڑیاں بحق سرکار ضبط کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی گاڑیاں پکڑنے کے بعد کئی با اثر افراد کی جانب سے کالیں اور رشوت دینے کی کوشش کی گئی یہ رشوت جوتی کی نوک پر ٹھکرا دی گئی۔

 بعدازاں دفتر کے سرکاری پی ٹی سی ایل نمبر پر دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کہا گیا کہ انکار کی سزا بھکتنا ہو گئی متعلقہ اداروں نے ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا پولیس کو کئی مرتبہ کہا کہ وہ گاڑیاں وصول کر لیں تاہم کوئی مثبت جواب نہیں آ سکا تاہم وہ قانون کے مطابق کاروائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔