حکومت پنجاب عوامی مفاد کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،کرنل(ر)ملک محمد انور

صوبائی وزیر ریونیو کرنل (ر) ملک محمد انور اور ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

عوام کا معیار زندگی بحیثیت مجموعی بلند ہو ا ہے اور صوبے میں خوشحالی آرہی ہے، صوبائی وزیر ریونیو

ڈی سی آفس اٹک میں اعلیٰ سطحی اجلاس ، ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی و دیگر ضلعی افسران کی شرکت 

اٹک(صدیق فخر سے) حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبے کے عوام کے وسیع ترمفاد میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچ رہے ہیں۔عوام کا معیار زندگی بحیثیت مجموعی بلند ہو ا ہے اور صوبے میں خوشحالی آرہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے ڈی سی آفس اٹک میں اعلیٰ سطع کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبدالماجد ،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

 

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری تر قیاتی کاموں،پر ائس کنٹر ول، انسداد ڈینگی مہم اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور کو ڈپٹی ڈائر یکٹر پلاننگ جمال طارق چوہدری نے تر قیاتی کاموں کے حوالے بر یفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس وقت ضلع بھر میں اربوں روپے کے تر قیاتی کام جاری ہیں ۔ان کاموں میں صحت ،تعلیم ،انفرا سٹر کچر کی بحالی و مر مت اور دیگر عوامی شعبوں سے متعلقہ کام شامل ہیں۔مجموعی طور پر گیارہ تر قیاتی سکیموں کے لیے2824.443 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ان کاموں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہے۔ملک محمد انور نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار اور بہترین مقدار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ان تمام کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔

 

اس کے علاوہ تر قیاتی سکیموں پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کی جائے۔اجلاس میں صوبائی وزیر مال کو انسداد ڈینگی مہم پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کےا اور بتایا گیا کہ ڈینگی کے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے ،اس ضمن میں ضلعی اور تحصیل سطع پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے کا م کر رہے ہیں اورڈینگی سے متعلق تمام حالات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ضلع بھر میں بھر پور آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملک محمد انور نے کہا کہ اس سال ڈینگی کی وجہ سے ملک بھر میں بے شمار افراد متاثر ہوئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ اٹک کی طر ف سے بر وقت کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ضلع اٹک میں اس خطر نا ک بیماری کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی شر ح تناسب کم ہے ،جو ایک حوصلہ افزا ءبات ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنابھر پور ادا کریں  اور اپنا قومی فر یضہ نبھائیں۔اجلاس میںپر ائس کنٹرول کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے صوبائی وزیر کوتمام اشیائے ضررویہ کی قیمتیں عوام کی قوت خر ید میں رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ مار کیٹ میں قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جارہے ہیں۔گراں فروشوں اور ذخیر ہ اندوزی کر نے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت تر ین قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پر ائس کنٹرول کے حوالے سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو سستی اشیائے ضررویہ فراہم کر نے کی پالیسی پر سختی سے کار بند ہے اور اس ضمن میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فر وخت کر نے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ بر تی جائے اور اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسا ل کی جائے۔ملک محمد انور نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ایسے اجلا س اب با قاعدگی سے صوبہ بھر میں منعقد کئے جائیں گے ۔ ان اجلاسوں میں عوام کے وسیع تر مفاد میں کئے جانے والے اقدامات کا جائز ہ لیا جائے گااور ان اقدامات کے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جائے گی۔