گاڑیوں کو کئے جانیوالے جرمانہ کی وصولی کی رسید دی جائے، ٹرانسپورٹر 

گاڑیوں کو کئے جانیوالے جرمانہ کی وصولی کی رسید دی جائے، ٹرانسپورٹر 

 جرمانے کی رقم نیشنل بینک میں متعلقہ اکاؤنٹ میں جمع کرانی چاہیے نہ کہ کسی افسر کو نقد دینی چاہیے 

پنڈی گھیب :ٹرالر، ڈیمپر، پک اپ، کو کئے جانے والے بھاری جرمانے کی مد میں نقدرقم میں وصولی پر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ، حکومت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹرانسپورٹروں نے میڈیا کے نمائندوںکو بتاےا کہ سیکر ٹری آر ٹی اے کی طرف سے ہمیں مختلف خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں جن کی کوئی حد نہیںہوتی ہماری گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے جاتے ہیں اور ہمیں چالان جاری کر دیا جاتا ہے جب ہم کاغذات کے حصول کے لئے سیکرٹری آر ٹی اے کے پاس جاتے ہیں تو جرمانے کی مد میں نقد رقم وصول کر لی جاتی ہے جس کی کوئی رسید نہیں دی جاتی۔

 

 اس طرح ہزاروں لاکھوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں جوکہ قوانین کے مطابق جرمانے کی رقم نیشنل بینک میں متعلقہ اکاؤنٹ میں جمع کرانی چاہیئے نہ کہ کسی افسر کو نقد دینی چاہیئے ۔

 

میڈیا نے اس سے پہلے بھی اس مسئلے کو گزشتہ ادوار میں اجاگر کیا تھا لیکن اس پرکسی نے کوئی توجہ نہ دی اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جو کہ بد عنوانی کو ختم کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے اس کو چاہیئے کہ اس مسلہ کی طرف توجہ دے اور سیکرٹری آر ٹی اے اور اس کے عملے کو ٹرانسپورٹرحضرات سے نقد رقم وصول کرنے سے روکے اور ٹرانسپورٹر کو جتنا بھی جرمانہ ہو وہ خود بینک کے متعلقہ اکاؤنٹ میں جمع کروانے کے بعد اپنے قیمتی کاغذات سیکر ٹری آر ٹی اے کے دفتر سے وصول کئے جانے کا پابند کیا جائے ۔