پنڈی گھیب، شکایات کا ازالہ ،ایکسیئن اور ای سی او کو عوام کا خراج تحسین 

پنڈی گھیب، شکایات کا ازالہ ،ایکسیئن اور ای سی او کو عوام کا خراج تحسین 

 چند روز قبل واپڈہ آفس پنڈی گھیب میں ایس ۔ای اٹک سرکل عارف خان کی کھلی کچری کا انعقاد کیا گیا تھا

پنڈی گھیب : محلہ مسجد اہل حدیث اور محلہ مسجدبلال سمیت دیگر معززین شہر نے چند روز قبل واپڈہ آفس پنڈی گھیب میں 
ایس ۔ای اٹک سرکل عارف خان کی کھلی کچری کے موقع پر عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے کی جانے والی شکایت پر XEN واپڈہ پنڈی گھیب چوہدری فصیل شریف اور ایس ڈی او واپڈہ پنڈی گھیب ساجد علی کی کاوشیوں سے فوری ایکشن پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ XEN واپڈہ اور SDOواپڈہ پنڈی گھیب جس طرح عوامی مسائل حل کرنے کے لیئے اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں۔

 اس سے بہت جلد عوام کو نیو کنکشن اور ٹرانسفارمروں کی تنصیب سمیت دیگر بنیادی مسائل کا حل ممکن نظر آتا ہے جو اس سے قبل نہ تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کلب پنڈی گھیب میں سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا معززین شہر کا کہنا تھا کہ ایکسن چوہدری فصیل شریف اور ایس ڈی او ساجد علی کی تعنیاتی سے چند ماہ کے دوران واپڈہ عملے میں نمایاں تبدیلی ان کی ایمان داری اور فرض شناسی کا منہ لولتا ثبوت ہے۔

 

 عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ واپڈہ افسران شہر کے اندر گھروں کی چھتوں سے گذرنے والی مین لائن تاروں کا متبادل تلاش کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں جن کی وجہ سے نہ صرف عوام پریشانی کا شکار ہیں بلکہ ان کی وجہ سے بہت ساراجانی نقصان ہو چکا ہے ۔