اسلام آباد میں ملک حمید اکبر، ملک امانت راول، چنگیز خان کی سیاسی بیٹھک

اسلام آباد میں ملک حمید اکبر، ملک امانت راول، چنگیز خان کی ملاقات

اٹک کی سیاست میں قومی و صوبائی سیاست سے زیاد ہ اہم لوکل اور بلدیاتی سیاست سمجھی جاتی ہے
جیسے ہی بلدیاتی الیکشن کی بازگشت کہیں سے بھی سنائی دیتی ہے، اٹک کی لوکل سیاست میں بھی گہما گہمی اور تبدیلیاں رونماہونا شروع ہو جاتی ہیں

اسلام آباد(صدیق فخر سے)اٹک کی سیاست میں قومی و صوبائی سیاست سے زیاد ہ اہم لوکل اور بلدیاتی سیاست سمجھی جاتی ہے، جیسے ہی بلدیاتی الیکشن کی بازگشت کہیں سے بھی سنائی دیتی ہے، اٹک کی لوکل سیاست میں بھی گہما گہمی اور تبدیلیاں رونماہونا شروع ہو جاتی ہیں، سیاسی شخصیت اور دھڑے اپنے اپنے پتے چننے میں لگ جاتے ہیں تاکہ بلدیاتی الیکشن کا کھیل میں وہ ہی فاتح قرار پائیں، اسی طرح کچھ مہینوں سے ایک نئے سیاسی گروپ کی بھی تشکیل جاری ہے

 

جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیدوار اسمبلی شامل ہیں جوکئی سالوں سے سیاست کی اکھاڑ میں موجود تو نہیں لیکن انہیں کامیابی نہ مل سکی، آمدہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلئے انہوں نے ابھی سے سر جوڑ لیے ہیں اورایک نئے گروپ کی تشکیل کیلئے کوششیں اور صلاح مشورے ، میٹنگز وغیرہ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

 

 گزشتہ روز بھی ملک حمید اکبر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون ،سابق امیدوار پی پی 2 چنگیز خان، سابق امیدوار پی پی4 ملک امانت راول کی سیاسی بیٹھک اسلام آباد سلور اوکس میں ہوئی جس میں ضلع اٹک کے سیاسی منظر نامے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئ۔ متوقع بلدیاتی الیکشن اور اس سیاسی اتحاد کو مزید فعال اور مؤثر بنانے پر بھی تفصیلی بات کی گئ۔  دوسرے سیاسی دھڑوں اور مرکزی شخصیات سے روابط تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور  ضلع بھر سے کیے جانے والے سیاسی رابطوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس دھڑے کا کہنا تھا کہ  اٹک کے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت مؤثر ثابت ہو گا۔ کیونکہ اس سیاسی اتحاد میں شامل نمائندے عوامی ہیں اور کسی مخصوص وڈیرے سیاسی خاندان سے نہیں ہیں۔