دومیل سپر لیگ سیزن 2کا میدان سے پہلے سوشل میڈیا پر دھماکے دار آغاز 

فائل فوٹو

ملک عجب خان کی طرف سے پاری بن یونائیٹڈ ، توصیف عالم کی طرف سے کرم شاہ سلطانز جبکہ عابد فاروق پیراصحاب ٹائیگرز کوبھرپور سپورٹ کر رہے ہیں 

جنڈ(صدیق فخر سے) تحصیل جنڈ میں کرکٹ کا بڑا میلے کا انعقاد قریب، دومیل سپر لیگ سیزن2 کا انعقاد 14 نومبر سے 16 نومبر کو کیا جا رہا ہے جس میں علاقہ بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گے لیکن کرکٹ کا میدان آباد ہونے سے پہلے ہی سوشل پر3 ٹیموں نے میدان سجا لیا ہے۔

 

 جس میں پاری بن یونائیٹڈ،کرم شاہ سلطانز،پیراصحاب ٹائیگرز شامل ہیں تینوں ٹیموں کی سوشل میڈیا پر ملک عجب خان اعوان، توصیف عالم، عابد فاروق کی جانب سے زبردست سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ملک عجب خان کی طرف سے پاری بن یونائیٹڈبھرپور سپورٹ، توصیف عالم کی طرف سے کرم شاہ سلطانز جبکہ عابد فاروق پیراصحاب ٹائیگرز کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔ 

 

جبکہ کرم شاہ سلطانزکو ملک امیر عثمان فرام تھٹہ ،ملک محمد عبدالمالک اعوان ، خان محمد ملہوالی، فیصل نیاز مڑیالہ، نزاکت خان نمل، محتشم علی فرام اٹک، حامد عرفان، دو میل، شاہد فرام دومیل ،

پیراصحاب ٹائیگرز رکومنظور حسین، ملک امان اللہ خان بگدیال، رحمت خان،ملک سیف اعوان،آصف نواز خان،پیر آصف ندیم

جبکہ پاری بن یونائیٹڈ کونعمان شاکر،ملک سیف الرحمن ایڈوکیٹ،ملک محمود اعوان،ملک حماد الرحمن،ملک حماد الرحمن،ہاشم خان،فخر الدین اعوان کی بھرپور سوشل میڈیا پر اورمیدان میں بھی سپورٹ حاصل ہے۔

جبکہ اٹک کی جانی پہچانی شخصیت فضلداد نے بھی پاری بند یونائیٹڈ کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

کرکٹ کا میدان سجنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر بھی علاقہ بھر کے لوگ انجوائے کر رہے ہیں ۔