وزیراعلیٰ کا بڑا اقدام، ماڈل بازاروں میں کسان براہ راست اجناس فروخت کر ینگے

پنجاب حکومت کسانوں کو اجناس کی فروخت کیلئے ماڈل بازاروں میں سٹال فراہم کرے گی،کسانوں سے سٹالز کا کرایہ یا کوئی اور فیس نہیں لی جائے گی
اٹک: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام صوبے کے 32 ماڈل بازاروں میں کسان براہ راست اپنی اجناس فروخت کرسکیں گے۔پنجاب حکومت کسانوں کو اجناس کی فروخت کیلئے ماڈل بازاروں میں سٹال فراہم کرے گی کسانوں سے سٹالز کا کرایہ یا کوئی اور فیس نہیں لی جائے گی کاشتکار کھیت سے سبزیاں اور پھل لا کر براہ راست ماڈل بازار میں عوام کو فروخت کریں گے۔ عثمان بزداروزیراعلیٰ کی صوبے میں زرعی فیئر پرائس شاپس کا دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت۔صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے پرائس کنٹرول میکانزم پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومت زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارگرانفروشی کے خلاف جس ضلع سے شکایت آئی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر جوابدہ ہو گا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی دباؤ کے بغیر کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارانتظامیہ پرائس کنٹرول کیلئے خود میدان میں نکلے دفتروں میں بیٹھ کر عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا عملی اقدامات کر کے اشیاء ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے ۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کریں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارسبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال انداز میں کام کرنا ہوگا۔
