Sat
18
Apr
2026

نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی رگیں پچاس سے اسی فی صد بند ہو چکی ہیں، شوگر کی وجہ سے نواز شریف کے گردے کام نہیں کر رہے جب کہ ان کے پلیٹیلیٹس کیوں کم ہو رہے ہیں اس کی تشخیص نہیں ہو پا رہی۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، انہیں پلیٹیلیٹس کی کمی کی وجہ سے دل کا دورہ بھی پڑا، حکومتی میڈیکل بورڈ بھی اس نتیجے پر پہنچا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے لیے سفر کرنے کی سفارش کی\
اس میں تاخیر نواز شریف کی صحت اور زندگی پرسنگین مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
