Mon
22
Jun
2026

جنڈ(صدیق فخر سے) دومیل کرکٹ سپر لیگ کا تیسرے دن انتہائی اہم میچ جاری، پہلا میچ میں پیر اصحاب ٹائیگرز اور ٹمنہ قلندرز کے درمیان کھیلا گیا، اس میچ میں کامیابی ہونے والی ٹیم نے فائنل میں جبکہ ہارنے والی ٹیم نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا تھا، پیر اصحاب ٹائیگرزکو اس میچ میں ہرا کر ٹمنہ قلندرز نے فائنل میں کوالیفائی کر لیا جبکہ پیر اصحاب ٹائیگرز کے پاس ایک اور موقع موجود ہے کہ وہ سیمی فائنل میں کامیاب ہو کر فائنل میں پہنچ سکتی ہے ۔
دوسرا اہم میچ میںپاری بن یونائیٹڈ نے کرم شاہ سلطانز کے درمیان کھیلا گیا جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد کرم شاع سلطانز سے یقینی فتح پاری بن یونائیٹڈ نے چھین لی اس میچ کی کامیابی میں نوجوان بولر نجم نے اہم کردار ادا کیا ۔
