پیر اصحاب ٹائیگرز دومیل سپر لیگ کی دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی

فائنل میچ میں ٹمنہ قلندرز کو شکست کا سامنا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی ملک نوید حسین تھے، چیف آرگنائز ر عابد فاروق کا ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد اور میزبان ملک عجب خان اعوان کوخراج تحسین
جنڈ(صدیق فخر سے) دومیل سپر لیگ کا فائنل پیر اصحاب ٹائیگرز اور ٹمنہ قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹمنہ قلندرز نے 75 رنز بنائے جبکہ پیر اصحاب ٹائیگرز کی ٹیم نے ٹارگٹ پورا کر کے فائنل میں کامیابی حاصل کرلی، یاد رہے کہ دومیل سپر لیگ سیزن ون کا پہلا فائنل بھی پیر اصحاب ٹائیگرز نے ہی جیتا تھا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی رہنما تحریک انصاف ملک نوید حسین تھے جنہوں نے بہترین ایونٹ منعقد کروانے اور نوجوانوں کو بہتر تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے پر میزبان ملک عجب خان اعوان کو خراج تحسین اور مبارکباد دی ۔
اس موقع پر بیرون ملک مقیم پیر اصحاب ٹائیگرز کے چیف آرگنائزر عابد فاروق نے ٹیم کو ایک دفعہ پھر سپر لیگ میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس خوبصورت ایونٹ کا حقیقی معنوں میں سہرا سابق چیئرمین یوسی تھٹہ ملک عجب خان اعوان کے سر جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی نوجوانوں کیلئے ایک بہترین تفریح فراہم کی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تحریک انصاف کے رہنما ملک نوید حسین، سابق چیئرمین یوسی تھٹہ ملک عجب اعوان نے بھی گرائونڈ میں میچ کھیلا۔
