دومیل سپر لیگ کے انعقاد پرملک نوید حسین و دیگرکاملک عجب اعوان کو خرا ج تحسین 

دومیل سپر لیگ، مہمان خصوصی تحریک انصاف کے رہنما ملک نوید حسین اور میزبان ملک عجب خان اعوان پیر اصحاب ٹائیگرز کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں

 پیر اصحاب ٹائیگرز دوسری مرتبہ چیمپئن بن گئی، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں اورصحت مند معاشرہ کیلئے تفریحی سرگرمیاں ضروری ہیں:رہنما تحریک انصاف ملک نوید حسین 
جنڈ(صدیق فخر سے)دومیل سپر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر، علاقہ بھر کے شائقین میں مسکراہٹیں بکھیر گئی،فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک نوید حسین تھے، فائنل میچ پیر اصحاب  ٹائیگرز اور ٹمنہ قلندرز کے درمیان کھیلا گیا ، یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی یہی دو ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں اور پہلا ٹورنامنٹ بھی پیر اصحاب ٹائیگرز نے جیتا تھا اور اس دفعہ بھی چیمپئن پیر اصحاب ٹائیگز ہی ٹھہرا۔ موجودہ سیاسی تنائو کے اس دور میں بہترین ایونٹ کے انعقاد پرسیاسی و سماجی شخصیات کا میزبان ملک عجب خان اعوان کو خراج تحسین اور مبارکباد دی۔ فائنل کے اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی ملک نوید حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں اورصحت مند معاشرہ کیلئے تفریحی سرگرمیاں ضروری ہیں۔

 

نوجوانوں کو اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سےاپنی صلاحیتیں نکھانے کے مواقع ملتے ہیں۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی تھٹہ ملک عجب خان اعوان اور دومیل سپر لیگ کے آرگنائزر و میزبان ملک عجب خان اعوان نے تمام دوست احباب ، سوشل میڈیا، کھلاڑیوں، مہمانان خصوصی، شائقین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس ایونٹ کوکامیابی بنانے میں اپنا کردار ادا کیااور بغیر کسی سیاسی وابستگی کے سب ایک صفحہ پراکٹھے ہو ئے اور سب کے چہروں پر رونقیں بکھیریں۔