جنڈ، قوم کا ایک اور سپوت حیدر علی تھٹہ مادر وطن پرقربان 

جنڈ، قوم کا ایک اور سپوت حیدر علی تھٹہ مادر وطن پرقربان 

میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو وطن پہ قربان کر دیتا، اللہ کا شکر ہے کہ بیٹا امتحان میں کامیاب ہوا، والد عبدالطیف

جنڈ(صدیق فخر سے) ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گائوںتھٹہ سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان، شہید حیدر علی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گائوں تھٹہ سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کانوجوان حیدر علی کشمیر بارڈر پرجام شہادت نوش فرما گئے، نوجوان کی میت جب گھر پہنچیں تو اہلیان علاقہ نے بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فضا نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 

تھٹہ گائوں سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کےنو جوان حیدر علی شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات و اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پرشہید نوجوان کے والد محترم عبدالطیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے میرا بیٹا امتحان میں پاس ہوا ،میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو وطن پہ قربان کر دیتا۔اپنے چھوٹے بیٹے حافظ محمد کاشف کو بھی پاک آرمی میں بھیجوں گا۔