ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 17 بوتل شراب برآمد

اے ایس آئی محمد انورنے ہمراہ پولیس اہلکاروںثاقب حسین، غلام ضیاء،حسنین حیدرنے ناکہ بندی کے دوران ملزم سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
جنڈ(تحصیل رپورٹر) ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،17 بوتل شراب سمیت ملزم گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں ایس ایچ او جنڈ نیاز احمد کی طرف سے بھی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر اے ایس آئی محمد انورنے ہمراہ پولیس اہلکاروںثاقب حسین، غلام ضیاء،حسنین حیدر کے کچہری سے آگے پنڈی گھیب سے گلیال روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک شخص آصف مسیح موٹر سائیکل سوار کو روکا تو اس کے پاس موجود کاٹن کی تلاشی لینے پر 17 بوتل شراب برآمد ہوئی، جس پر شراب قبضہ میں لیکر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
جب سے ایس ایچ او تھانہ جنڈ نیاز احمد تعینات ہوئے ہیں منشیات فروشوں ،جواریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔
