عوام  کیلئے 1122 کی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک

ڈیٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے  ترقی پانے والے اہلکاروں کو بیج لگا رہے ہیں

 اہلکاروں کی اپنے فرائض منصبی میں لگن ، ایمانداری اور خوش اخلاقی دیگر سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہے، عشرت اللہ خان نیازی 

 اہلکار اپنی ڈیوٹی کو خدمت سمجھ کر عالمی معیار کی سروس عوام کو فراہم کر رہے ہیں: ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری 

اٹک : ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کی جانے والی کاوشیں اس کے اہلکاروں کی اپنے فرائض منصبی میں لگن ، ایمانداری اور خوش اخلاقی دیگر سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہے اور ان کی کارکردگی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ عوام کی جانب سے کبھی بھی ریسکیو 1122 کی کوتاہی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل اسٹیشن اٹک میں ریسکیو 1122 کے ٹائم سکیل پروموشن پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 تقریب سے ڈی پی او اٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ریسکیو 1122 پر فخر ہے کیونکہ اس کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کو خدمت سمجھ کر عالمی معیار کی سروس عوام کو فراہم کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ریسکیور پہلے سے زیادہ اچھے طریقے سے اٹک کی عوام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی اور ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کے ہمراہ ترقی پانے والے 82 اہلکاروں کو رینک لگائے ۔