اٹک، دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق،2 بھائی شدید زخمی 

موٹرسائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والے بھائی اور جاں بحق ہونیوالے شخص

حادثہ بریار ہرو پل کے قریب پیش آیا، شیر داد جاں بحق جبکہ دوبھائی زوہیب اور عاشر شدید زخمی ہوئے 

اٹک(حافظ خلیل احمد+ اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) بریار ہرو پل کے قریب دو موٹر سائیکل کی آپس میں ٹکرا گئے، حادثہ میںایک شخص جاں بحق،2بھائی شدیدزخمی، تفصیلات کے مطابق بریار ہرو پل کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا جہاں پر سہولیات میں فقدان کے باعث تینوں کو ریسکیو  1122کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

 

 راولپنڈی جاتے ہوئے شیرداد ولد غلام فرید راستے میں دم توڑ گیا۔ جب کے دو شدید زخمیوں بھائیوں زوہیب ولد مشتاق اور عاشر ولد مشتاق کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ تیز رفتاری میں موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا۔