Fri
19
Jun
2026

اٹک ،اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) اٹک ضیغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر محکمہ خوراک،صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی اس موقع پر شر کاء کواشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے خلاف مہم پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی اے ڈی سی ایف اینڈ پی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنا بھر پور کر دار اد اکر رہے ہیں تاکہ عوام تک ملاوٹ سے پاک اشیاء پہنچائی جاسکیں انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔
