عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ،تیمور اسلم

معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے ہنگامی طور پر کئے گئے اقدامات کے ثمرات آنے شروع ہو گئے ہیں: سابق سینئر نائب صدر شمالی پنجاب تحریک انصاف
اٹک : سینئر رہنماء تحریک انصاف اور سابق سینئر نائب صدر شمالی پنجاب تیمور اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے اور معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے ہنگامی طور پر کئے گئے اقدامات کے ثمرات آنے شروع ہو گئے ہیں تاہم سیاسی پیش ور اور موقع پرست نام نہاد سیاستدان عمران خان جیسے دلیر،نڈر اور بہادر لیڈر کے خلاف اور ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھلونا بن کے ملکی استحکام اور بقا کے اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے،اٹک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والے دھرنے سے بھی چلے گئے اور ملک سے بھی چلے گئے اور عمران خان چٹان کی طرح مضبوط کھڑا ہے اور اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے،انہوں نے مزید کہا تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر قانون کے تحت کام کر رہے ہیں اور فوج،عدلیہ اور حکومت اس ملک کو کرپشن سے پاک بنانے اور ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کے ایجنڈے پر متفق اور ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افواج پاکستان ملکی دفاع اور استحکام کے لئے عمران خان کی منتخب حکومت کے ساتھ ہیں اور سازشی عناصر نہ صرف ناکام بلکہ ذلیل و رسوا ہونگے ۔
