پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ،ٹرن آئوٹ کو بھی چیک کیا گیا 

 آر آئی انسپکٹر راجہ نصیر نے پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پریڈ کا معائنہ کر رہے ہیں

جنرل پریڈ کامقصد پولیس کے ٹرن آئوٹ اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے، آر آئی انسپکٹر راجہ نصیر 

اٹک :انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن ( ر ) عار ف نواز خان کی ہدایات پر آر آئی انسپکٹر راجہ نصیر کی زیر نگرانی پولیس لائن اٹک میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے شرکت کی آر آئی انسپکٹر راجہ نصیر نے پریڈ کی سلامی لینے کے بعد پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا۔

 

 اس کے بعد مارچ پاس ہوا اور پولیس کے دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے سلامی دیتے ہوئے گزرے

 

جنرل پریڈ کامقصد پولیس کے ٹرن آئوٹ اور ڈسپلن میں بہتری لانا ہے ۔