یونین کونسل بولیانوال کے دیہات کو سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار

یونین کونسل بولیانوال کے دیہات کو سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار

 ڈیڑھ سال سے مین لائن مکمل ہونے کے باوجود دیہات کو سوئی گیس کی لائنیں بچھانے کا کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا

موجودہ حکومت نے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے اس منصوبے پر کام بند کر کے عوام علاقہ کا استحصال کیا ہے

اٹک :یونین کونسل بولیانوال کے دیہات کو سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ڈیڑھ سال سے مین لائن مکمل ہونے کے باوجود دیہات کو سوئی گیس کی لائنیں بچھانے کا کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا موجودہ حکومت نے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے اس منصوبے پر کام بند کر کے عوام علاقہ کا استحصال کیا ہے نواحی دیہات بولیانوال ، دورداد، سقہ آباد، اڑانگ، کوا، پنڈ تریڑ، بھدری کے معززین پر مشتمل نمائندہ وفد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یونین کونسل بولیانوال کے دیہات کو سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے سوئی گیس فراہمی کا منصوبہ منظور کروایا اور اس کے لیے ایک ارب سے زائد خطیر رقم رکھی گئی مذکورہ دیہات کو مین لائن ڈال دی گئی مگر موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی اس منصوبے پر کام رو ک دیا متعدد بار منتخب عوامی نمائندگان اور حکومتی عہدیداران کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی مگر کروڑوں روپے کے اس منصوبہ پر دیہات کو چھوٹی لائنوں کی فراہمی پر کام شروع نہ ہو سکا ۔

 

معززین نے بتایا کہ شیخ آفتاب احمد نے اس منصوبہ کے لیے رقم فکس کرا دی تھی اب یہ منصوبہ موجودہ حکومت بھی ختم نہیں کر سکتی مگر جان بوجھ کر عوام کو گیس فراہمی میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں موجودہ حکومت عوام کو اس بنیادی ضرورت سے محروم رکھ کر اور اس میں تاخیر کر کے عوام کا استحصال کر رہی ہے جو کسی طور درست نہیں ہے معززین علاقہ نے اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور سوئی گیس حکام سے اس منصوبہ کو فی الفور مکمل کرنے کا عوامی مطالبہ دہرایا ہے ۔